ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوان نسل کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہو گا: مجیدہ وائیں
میاں چنوں (نامہ نگار) ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان نسل کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا۔ سیاست کو عبادت سمجھتی ہوں، غلام حیدر وائیں (شہید) زندہ ہوتے تو ملک کے حالات مختلف ہوتے ۔خصوصی نشست پر منتخب کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے بیگم مجیدہ وائیں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کی بقا کے لئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہوگا۔ملک کے موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے اور غلام حیدر وائیں (شہید) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمت کر رہی ہوں۔ پارٹی کا مجھے ایم این اے کی خصوصی نشست پر ٹکٹ دینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کو آمین کہا ہے، ملک کو آج نڈر قیادت کی ضرورت ہے جو کہ میاں برادران کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہیں۔ پرویز مشرف کو اسکے اعمال کی سزا ملنی چاہئے آج اس کو پتہ چلنا چاہئے اس نے عوام کے ساتھ جو کچھ کیا آج اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ وائیں، انصر علی وائیں اور شیخ نذر مسعود قمر بھی موجود تھے۔