• news

قصور: متحدہ دینی محاذ کے امیدوار ابتسام الہی ظہیر کے حامیوں اور پولیس میں جھگڑا 150 افراد کے خلاف مقدمہ


قصور (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ دینی محاذ کے امیدوار ابتسام الہی کے حامیوں اور پولیس میں جھگڑا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حافظ ابتسام الہی ظہیر سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتسام الہی ظہیر این اے 140 سے امیدوار ہیں۔ ڈی پی او قصور رائے اعجاز نے کہا ہے لاﺅڈ سپیکر اور اسلحہ کی نمائش پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔ پولیس اہلکاروں نے تشدد کی کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن