نوازشریف، عمران کا ٹی وی مباحثہ، تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو تجویز دےدی
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحرےک انصاف نے عمران خان اور نواز شرےف کے مابےن ٹی وی مباحثے کےلئے مسلم لےگ ن کی قےادت کو باضابطہ تجوےز پےش کر دی۔ تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری کی جانب سے اپنے مسلم لےگی ہم منصب مشاہداللہ خاں کو مراسلے مےں دونوں رہنماﺅں کے مابےن مباحثے کی دعوت دی گئی ہے۔ مراسلے مےں کہا گےا ہے کہ ٹی وی پر قومی معاملات پر مباحثے سے قوم کو دونوں جماعتوں کے نقطہ نظر کو سمجھنے مےں مدد ملے گی نےز قومی سےاستدانوں کی اہم معاملات اور مسائل پر سنجےدہ بات چےت سے ملک و قوم اور جمہوری رواےات کو تقوےت ملے گی۔ انہوں نے توقع کا اظہار کےا کہ مسلم لےگ ن کی قےادت تحرےک انصاف کی اس تجوےز سے اتفاق کرے گی۔