• news

بھارت نے 200 ڈیم بنانے کیلئے پاکستان سے دھڑا دھڑ سیمنٹ منگوانا شروع کردیا

لاہور (میاں علی افضل سے) ریلوے مال گاڑیوںکے ذریعے پاکستان سے بھارت جانیوالا سیمنٹ بھارتی ڈیموں کی تعمیر میں استعمال ہو رہا ہے بھارتی ڈیموں کی جلد از جلد تعمیر کےلئے بھارت کی جانب سے سیمنٹ کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے بدلے میںبھارت سے پاکستان کو سبزیاں بھیجوائی جا رہی ہیں بھارت کی جانب سے ماضی میں پاکستان سے صرف کھجوریں، چھوارے اور چینی منگوائی جاتی تھی لیکن اب بھارت صرف سیمنٹ کی خریداری میں دلچسپی دکھا رہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان سے بھجوایا جانیوالا سیمنٹ بھارت میں تعمیر ہونیوالے سے 200 ڈیموں کی تعمیر میں استعمال ہو رہا ہے پاکستانی سیمنٹ کوالٹی کے لحاظ سے دوسرے ممالک سے بہتر ہے اور کم کرائے پر باآسانی ریلوے بوگیوں کے ذریعے چند گھنٹوں میں بھارت پہنچ جاتا ہے۔ بھارت میں کشن کنگا، سوالکوٹ، پاکولڈل، بورسر، ڈال سیٹ اور باقی تمام ڈیم 18سو میل طویل بنائے جا رہے ہیں بھارت ان ڈیمز کو 5سال میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بھارت کی جانب سے جنوری 2102میں 1280مال بوگیوںکے ذریعے 64000،فروری میں 1522بوگیوں کے ذریعے76100،مارچ میں 1530بوگیوں کے ذریعے500 76،اپریل میں 1531بوگیوں کے ذریعے 76550، مئی میں 1585بوگیوں کے ذریعے 79250،جون میں 1141بوگیوں کے ذریعے 57050،جولائی میں 1047بوگیوں کے ذریعے 52350اگست میں 272بوگیوں کے ذریعے 13600،ستمبر میں 913بوگیوں کے ذریعے 45650،اکتوبر میں 1359بوگیوں کے ذریعے 67950،نومبر میں 195بوگیوں کے ذریعے 9750دسمبر میں 14بوگیوں کے ذریعے 700جنوری 2013میں 112بوگیوں کے ذریعے 5600فروری میں 319بوگیوں کے ذریعے 15950اور مارچ میں 347بوگیوں کے ذریعے 17350بوری سیمنٹ بھارت بھجوایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن