مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کینٹ کا اجلاس این اے 125 کے الیکشن کیلئے ایکشن کمیٹی کا قیام
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کینٹ کا اجلاس میاں خالد امین کی رہائش گاہ پر امیر لاہور کینٹ علامہ افضل عزیزی کی زیر صدارت ہوا۔ حلقہ NA125 کے لئے ایکشن کمیٹی بنائی جس کے چیئرمین ملک سلیمان، جنرل سیکرٹری حافظ سعد رفیق، وائس چیئرمین حاجی خالد جاوید، سیکرٹری اطلاعات میاں عتیق رمضان ہوں گے۔