دورہ یورپ، جونیئر ورلڈکپ، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ اور جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد 35 سے کم کر کے 26 کر دی ہے۔ تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 30 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ رانا مجاہد کو 30 اپریل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔