کوتاہیوں، غلطیوں سے سبق سیکھا : صائمہ خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اور فلموں کی اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھتی ہوں اور اسکی وجہ سے پختگی آ رہی ہے‘ بہت سی چیز وں کا نام و نشان بھی نہیں ہوتا لیکن اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے یہ برائی نظر آنے لگتی ہے۔