• news

دوست دشمن اور دشمن دوست بننے لگے

شاہداختربلوچ
 گزرتے دنوں کے ساتھ بہاولپورمیں الیکشن کے حوالے سے سیاسی فضاﺅں میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں دوست دشمن اوردشمن دوست بن رہے ہیں مرکزی سطح کی بجائے مقامی سطح پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے اورحامیوں کے علاوہ مخالفین کے ساتھ بھی دونوں کے حصول کیلئے سودے بازیاں جاری ہیں بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی کے قائد نواب صلاح الدین عباسی نے الیکشن سے دستبرداری کااعلان کردیاہے ۔ اس کی وجہ ان کے بھائی کی لندن میں شدید علالت ہے جس کیلئے ان کالندن میں رہناضروری ہے قبل ازیں نواب صلاح الدین عباسی نے حلقہ این اے183 اورحلقہ این اے184 سے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیاتھا اب انہوںنے حلقہ این اے183 سے سابق تحصیل ناظم احمدپورشرقیہ اوربی اےن اے پی میں شامل ہونیوالے مسلم لیگ ق کے رہنما سیدسمیع الحسن گیلانی کوٹکٹ دےدیاہے سمیع الحسن گیلانی کامقابلہ اب مسلم لیگ ن کے علی حسن گیلانی سے ہوگا۔ جوان کے بھائی ہیں اس مقابلہ میں پیپلزپارٹی کے شیخ عارف عزیز بھی ہوںگے نواب صلاح الدین عباسی نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی268 سے پارٹی ٹکٹ سابق ایم پی اے سید افتخار گیلانی کودیاہے جوقبل ازیں ن لیگ میں شامل تھے اورن لیگ نے اس بار ان سے ٹکٹ واپس لے کر حسن عسکری شیخ کودیاہے جوپیپلزپارٹی چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں سید افتخار گیلانی سمیع الحسن گیلانی کے چچا ہیں حلقہ این اے184 میں نواب صلاح الدین عباسی کی دستبرداری کے بعدصرف دو امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ نجیب الدین اویسی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے اعتراضات پران کے کاغذات مسترد کردیئے تھے جنہیں ایپلنٹ ٹربیونل نے بحال کیاان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کی خدیجہ عامروارن ہوں گی جنہوںنے پہلے بھی نجیب الدین اویسی کوشکست دی تھی نواب صلاح الدین عباسی کی دستبرداری کے بعداب ان دونوں امیدواروں میں کاٹنے دار مقابلہ ہوگا دیکھنایہ ہے کہ نواب صلاح الدین عباسی ان دونوں میں سے کس کی حمایت کرتے ہیں غالب امکان یہ ہے کہ وہ شایدخدیجہ وارن کی حمایت کرینگے اوراگرایسا ہوتاہے توپھر خدیجہ وارن، نجیب الدین اویسی کوٹف ٹائم دیں گی حلقہ این اے185 میں بھی صورتحال میں کئی اتارچڑھاﺅ آئے ہیں اس حلقہ سے تحریک انصاف نے قبل ازیں ڈاکٹر منظورحسین ملک کونواب صلاح الدین عباسی کے امیدوار فاروق اعظم کے مقابلے میں کھڑا کردیا حالانکہ قبل ازیں تحریک انصاف نے بہاولپور سے امیدواروں کے انتخابات کااختیار نواب صلاح الدین عباسی کودیاتھا نواب صلاح الدین عباسی کی ناراضگی پرڈاکٹرمنظورحسین ملک سے ٹکٹ واپس لے لیاگیا اسی حلقہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدوسیم اخترقبل ازیں قومی اسمبلی کے امیدوار تھے لیکن انہوںنے مقامی طورپر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے اوراب وہ حلقہ پی پی271 سے صوبائی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے جبکہ این اے185 پروہ مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمن کی حمایت کرینگے مسلم لیگ ن نے بھی حلقہ پی پی271 سے اپنے امیدواروں سے ٹکٹیں واپس لے کر سیدوسیم اختر کی حمایت میں انہیں دستبردار کرایاہے بہاولپور کے عوام میں اس بارے میں شدیدردعمل پایاجاتاہے ان کاخیال ہے کہ جماعت اسلامی نے قومی سطح پرتومسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی صرف اپنے صوبائی امیر کیلئے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ میٹھا ہپ اورکڑوا تھووالی بات ہے اس پرمسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی شدید احتجاج کیااورانہوںنے اپنے امیدواروں کی قبریں بناکر قیادت کوباور کرانے کی کوشش کی کہ قیادت ان کے ساتھ صریحا زیادتی کررہی ہے پی پی271 سے تحریک انصاف نے قبل ازیں اپنے ضلعی صدر فرزندعلی گوھیر سے ٹکٹ واپس لے کرنواب صلاح الدین عباسی کی خواہش پرعبدالمعیدشاہ بخاری کودیا اب پھرعبدالمعید شاہ بخاری سے ٹکٹ واپس لے کردوبارہ فرزندعلی گوھیر کودیدیاہے اسے بھی بہاولپور کے لوگ تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اوران کاکہناہے کہ تحریک انصاف میں فیصلوں اور ان پرعمل درآمد کی صلاحیت مفقود ہے اب حلقہ این اے185 سے مقابلہ بی این اے پی کے فاروق اعظم ملک، پیپلزپارٹی کے منورحیات عباسی اورمسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمن کے درمیان ہوگا حلقہ این اے186 سے مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کومیدان میں اتاراہے ان کامقابلہ مسلم لیگ ق کے رہنما اورسابق ضلع ناظم بہاولپور طارق بشیرچیمہ اورتحریک انصاف کے نعیم الدین وڑائچ کے مابین ہوگا طارق بشیرچیمہ کونواب صلاح الدین عباسی کی آشیر باد حاصل ہے بہرحال ریاض حسین پیرزادہ کی عوامی خدمات اورتبدیلی کی خواہشمند تحریک انصاف کے نعیم وڑائچ بھی جم کرمقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں بہاولپور کے پانچویں حلقہ این اے187 سے اصل مقابلہ سابق ضلع ناظم طارق بشیرچیمہ اورسابق ایم این اے چوہدری سعودمجید کے مابین ہوناہے دونوں رہنمااپنی اپنی جیت کیلئے پرعزم ہیں طارق بشیرچیمہ ضلعی نظامت میں اس حلقہ میں کرائے گئے کاموں کوکیش کرانے میں کوشاں ہیں تاہم ان کے ساتھ مسلم لیگ ق کا لاحقہ بھی لگاہواہے اس طرح چوہدری سعودمجید بھی کوششوں میں مصروف ہیں اس حلقہ میں جٹ اورارائیں برادریوں کاکردار بھی اہمیت کاحامل ہوتاہے جبکہ نواب صلاح الدین عباسی کی حمایت سے چولستانی علاقہ کے ووٹ طارق چیمہ کوپڑنے کی توقع ہے دیکھیں کہ صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے یہ توالیکشن کے نتائج بتائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن