• news

نیا جال لائیں گے پرانے شکاری

مکرمی! مصور پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ فرما گئے ”ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ“ مگر بعض افراد جو آسمان سیاست کی زینت بن کر اس پر سالوں سے دمک رہے ہیں ابھی تک ملت کے مقدر کے ستارے بن کر نہیں ابھرے ۔ الیکشن 2013ءمیں زخم خوردہ قوم کی امیدوں پر پھر سے پانی پھرتا نظر آ رہا ہے کیونکہ وہی آئین شکن،کرپٹ، اپنی تجوریاں بھرنے والے عدالتوں کے ملزم و مجرم پھر سے نئے روپ دھار کر آسمان سیاست پر طلوع ہوا چاہتے ہیں۔ اِدھر کاغذ مسترد ہوتے ہیں تو قوم کی امیدوں پر خوشی کی لہر متحرک ہوتی ہے۔ اُدھر پھر دوسرے ہی دن کاغذات نامزدگی کی میل کچیل کسی دوسرے ادارے سے صاف ہو جاتی ہے۔ یہ شامت اعمال ہمارے اپنے ہی سامنے آ رہے ہیں۔ محب وطن افراد کی سمجھ سے بالاتر ہے۔یہ اندھیرے چھٹتے نظر نہیں آ رہے۔ پرانے شکاری نیا جال لا رہے ہیں۔ (چودھری نور احمد نور گوجرانوالہ)

ای پیپر-دی نیشن