• news

واپڈا حکام توجہ فرمائیں

مکرمی!میں نے اپنے گھر کے ایک حصے کی بجلی کی سپلائی رات 8بجے سے نہ ہونے کے بارے میں 17اپریل کو رات 11-15پر118نمبر پر شکایت درج کروائی جس کا نمبر571035تھا۔ اس رات کوئی عمل نہ ہونے پر اگلے دن یعنی 18اپریل کو تین مرتبہ یاد دہانی کروائی۔ آخری یاد دہانی پر مجھے بتایا گیا کہ واپڈا ٹاﺅن گرڈ سٹیشن سے شٹ ڈاﺅن ہے جونہی خرابی دور ہوئی بجلی بحال کر دی جائیگی حالانکہ ہمارے علاقے میں بجلی آرہی تھی۔ اسی اثناءمیں متعلقہ SDOآفس سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ ان کو 118 سے کوئی شکایت نہیں ملی۔ بہر حال انکے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنے پر 18اپریل رات ساڑھے دس بجے سٹاف کے دوبندے آئے انکے پاس سیڑھی بھی نہیں تھی۔ نتیجہ ان کو دو عدد سیڑھیاں ایک ساتھ باندھ کر دی گئیں تب جا کر انہوں نے پو ل سے تار کا کنکشن ٹھیک کرکے سپلائی بحال کی ا س ساری صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ 118نمبر کی سروس بالکل بیکار ہے وہ متعلقہ SDO آفس کو شکایات دیتے ہی نہیں۔(محبوب شازیب)

ای پیپر-دی نیشن