• news

مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے پرچیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد کونوٹس جاری

اسلام آباد (ثناءنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پروےز مشرف کے فارم ہا¶س کو سب جےل قرار دےنے کے خلاف دائر درخواست پر چےف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد ، پروےز مشرف ، اےس اےچ او تھانہ سےکرٹرےٹ اور اےس اےچ او تھانہ شہزاد ٹاون کو نوٹس جاری کر دئےے کےس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزےز صدےقی نے کی درخواست گزار اسلم گھمن کے وکےل چوہدری اشرف گجر نے دلائل مےں کہا کہ جےل قوانےن کے مطابق کسی اےک شخص کے لئے کسی عمارت کو بالخصوص ملزم کے گھر کو سب جےل قرار نہےں دےا جا سکتا اور اےسی رواےت صرف پاکستان مےں ہی ہے اس حکم کو معطل کےا جائے اور ملزم کو عام جےل مےں منتقل کےا جائے اےسی کوئی رواےت نہےں کہ ملزم کے گھر کو سب جےل قرار دےا جائے اس پر عدالت نے چےف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد ، پروےز مشرف اور تھانہ سےکرٹرےٹ اور تھانہ شہزاد ٹا¶ن کو نوٹس جاری کئے ہےں۔ عدالت نے کےس کی مزےد سماعت پےر تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن