• news

الیکشن: پنجاب میں متحدہ قومی موومنٹ کا امیدوار کھڑے کرنے میں پانچواں نمبر

لاہور (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن 2013ءمیں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے اور اسلام آباد سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں بلکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 148 نشستوں میں سے 130 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں میں سے 256 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ اس طرح متحدہ قومی موومنٹ کو مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے بعد پنجاب سے امیدوار میدان میں اتارنے میں پانچویں پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن