گوجرانوالہ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 45 سے زائد امیدواروں کی طلبی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کی عدالتوں نے 2013ءکے انتخابی عمل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے 45 سے زائد امیدواروں کو طلب کرلیا ہے۔ ان امیدواروں میں سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا۔ متذکرہ امیدواروں کے خلاف وال چاکنگ، بڑے سائز کے بینرز، پوسٹر آویزاں کرنے سمیت نمائش اسلحہ کے الزامات عائد کئے گئے تھے امیدواروں میں خرم دستگیر ، رانا عمر نذیر، ساجد شوکت، عاصم عبداللہ ورک، ذوالفقار بھنڈر، میاں طارق، اظہر قیوم ناہرا، بلال اعجاز، عابد جاوید ورک، عرفان بشیر گجر اور دیگر امیدوار شامل ہیں۔