برسلز: امریکی وزیر خارجہ آج افغان صدر کرزئی، جنرل کیانی سے ملاقات کرینگے
برسلز ( وقار ملک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آ ج بدھ کو افغان صدر حامد کرزئی اور پاکستانی بّری فوج کے سربراہ جنرل اشفا ق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات جان کیری نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اس ملاقات کا مقصد امن عمل میں پیشرفت کی کوشش ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات پر جاری کشیدگی میں کمی اور افغانستان میں متحارب گروپوں کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔زرائع کے مطابق ملاقات ایجنڈے میں شامل نہیں۔