• news

سپریم کورٹ مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا حکم دے تو نگران حکومت عملدرآمد کی پابند ہو گی: اعتزا ز احسن

لاہور( وقائع نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کا حکم دے تو نگران حکومت عملدرآمد کی پابند ہو گی۔سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سول عدالتوں میں ہی مقدمات چلائے جا سکتے ہیں ان کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا کوئی چانس نہیں ہے۔نگران حکومت کسی بھی قسم کی پالیسی، معاہدے اور بین الاقوامی معاہدے نہیں کر سکتی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کواپنے دفاع کا پورا حق ہے لیکن وہ ہیرو نہیں بن سکتے اور سابق صدر پرویز مشرف کا فیصلہ آئین و قانو ن کے مطابق ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف عدالتوں کیلئے امتحان بن کر واپس آئے ہیں ، نگران حکومت کسی بھی قسم کی پالیسی، معاہدے اور بین الاقوامی معاہدے نہیں کر سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن