انتخابات: پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی بجائے پی پی کیلئے خطرہ ہے: گیلپ
اسلام آباد (ثناءنیوز) چیئرمین گیلپ اعجاز شفیع گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے لیے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ ہے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعجاز شفیع گیلانی نے ہا ہے کہ ہم نے اپنے سروے میں جس میں 10ہزار لوگوں سے انٹرویو کئے اس کا تجزیہ کیا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم موجودہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ان سے جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ پچھلے الیکشن میں آپ نے کس پارٹی کو ووٹ دیا تھا تو اس میں نصف سے کچھ کم لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں ہم نے پچھلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ 10فیصد سے کم وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے مسلم لیگ ن یا ق لیگ کو ووٹ دیا تھا اور 30فیصد لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے ووٹ نہیں دیا تھا اس وقت جو لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ان میں بڑی تعداد وہ ہے جو پیپلز پارٹی کے سابقہ ووٹر ہیں جتنے لوگ یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ان کی پہلی پسند ہیں اس سے دو گنے لوگ وہ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ ان کی دوسری پسند ہیں دوسری پسند میں سب سے بڑا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے جو مسلم لیگ ن کے ووٹر ہیں اس لیے اگر انتخابی مہم کے دوران عمران خان کو بہت کامیابی ہوتی ہے تو وہ ووٹ مسلم لیگ ن سے آئے گا جو اب تک آچکا ہے وہ دراصل پیپلز پارٹی کا ہے۔ گیلپ