امریکہ پاکستان میں بروقت اور شفاف انتخابات کا خواہشمند ہے: رچرڈ اولسن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان میں بروقت انتخابات کا خواہشمند ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقبل کی قیادت منتخب کرنا پاکستانی عوام کا اختیار ہے۔امریکہ کسی خاص جماعت یا ادارے کی حمایت نہیں کرتا، امید ہے پاکستان میں انتخابات پرامن ہوں گے۔ قیادت کا انتخاب صرف پاکستانی عوام کا اختیار ہے، انتخابی عمل سے جمہوریت اور سویلین اداروں کی مضبوطی کی حمایت کرتے ہیں۔