• news

لاہور ہائیکورٹ حدیبیہ پیپرملز کیس میں شریف برادران اورنیب کودیئے گئے نوٹس کی آج سماعت کریگی

لاہور(آئی اےن پی)لاہور ہائیکورٹ حدیبیہ پیپرملز کیس میں شریف برادران اورنیب کے موقف کی آج بدھ کو سماعت کریگی۔ جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس فرخ عرفان پر مشتمل بنچ کے روبرو نیب نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیاتھا کہ حدیبیہ پیپرملز سے متعلق شریف برادران کے خلاف کیس کی دوبارہ تفتیش کاحکم دیا جائے۔ گزشتہ سماعت پر اس معاملے پر بنچ کے دونوں ججوں میں اختلاف پر مبنی فیصلے کی وجہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شیخ نجم الحسن کو ریفری جج مقرر کردیا تھا اور ریفری جج نے شریف برادران اور نیب کو 24 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے تھے ۔ ریفری جج 24 اپریل کو کیس کی سماعت میں اس بات کاجائزہ لیں گے کہ شریف برادران کے خلاف نیب دوبارہ کیس کی تفتیش کرسکتا ہے یانہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن