• news

گوجرانوالہ: گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے بیوی، سالی کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو ناچاقی سے برہم نوجوان نے روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی اہلیہ اور سالی کے گلے کاٹ کر ابدی نیند سلا ڈالا۔ شہزادہ شہید کالونی کے یاسر نے اپنے ہی علاقہ میں ناظمہ کے ساتھ ایک برس قبل پسند کی شادی رچالی تھی۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد دونوں کے مابین تو تکرار اور لڑائی جھگڑا معمول بن کر رہ گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر ناظمہ سات ماہ قبل شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنی شادی شدہ بہن عاصمہ کے گھر جاٹھہری، جہاں گذشتہ روز دونوں بہنیں حسب معمول بیٹھی گپ شپ میں مشغول تھیں اسی اثناءمیں یاسر بھی وہاں جا پہنچا اور اس نے تیز دھار آلہ سے باری باری دونوں بہنوں کی شہ رگیں کاٹ دیں۔ عاصمہ دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے جس کے شوہر نادر کی اطلاع پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے لیں اور انہیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا کر دوہرے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن