عمران کی تقریر سے متاثر ہو کر کانسٹیبل مستعفی‘ ڈی پی او کے حکم پر گرفتار
دنیاپور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا خطاب سن کر دنیا پور چک نمبر 343/W.Bکے رہائشی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے پولیس کانسٹیبل شفقت نذیر نے استعفی دےدیا۔ اس نے اپنی کیپ اور بیلٹ اتار کر عمران خان کے سامنے رکھ دی اور اعلان کیا میں آج سے پنجاب پیٹرولنگ پولیس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتا ہوں ۔جس پر جلسہ کے شرکاءنے نعرے بازی شروع کر دی اور جلسہ کا میدان شرکاءکی داد تحسین بھری تالیوں سے گونج پڑا۔اس موقع پر موجود ڈی پی او انعام الرحمن نے شفقت نذیر کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔ تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 207 آصف اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے سرکار ی ملازمین بھی اس نظام سے تنگ آکر اپنی ملازمت کو داﺅ پر لگا کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔