اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے مہنگا ہو گیا
کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے بڑھ کر 100 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز کی نسبت روپے کی قدر میں مزید 25 پیسے کمی و اقع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں معمولی کمی، انتخابات سے پہلے ڈالر کی مانگ بڑھنے سے روپے کی قدر کم ہوئی۔ ڈیلرز کے مطابق اس سے پہلے جنوری 2013ءمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے کا ہو چکا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے 10 پیسے میں خریدا اور 99.90 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔