• text
ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی و زیورات سے محروم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہری ایک کروڑ کی نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں عبدالرشید کے گھر سے 17 لاکھ، نواب ٹاﺅن ابدالین سوسائٹی کے رہائشی عمار کے گھر سے 12 لاکھ، نواب ٹاﺅن ایل بلاک جوہر ٹاﺅن میں عاطف کے گھر سے 11 لاکھ، مصطفی ٹاﺅن میں ذیشان اور اسکی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ، مسلم ٹاﺅن یونیورسٹی گیٹ نمبر چار کے سامنے ناصر جمیل سے ایک لاکھ 30 ہزار، ہربنس پورہ فتح گڑھ میں جاوید اصغر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ 10 ہزار، سبزہ زار ای بلاک میں عمران سے 15 ہزار، لیاقت ای بلاک میں محمد علی راجہ سے 60 ہزار، باغبانپورہ جی ٹی روڈ پر عمیر سے 25 ہزار، شفیق آباد میں شہباز سے 45 ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ باغبانپورہ سے ارسلان، شمالی چھاﺅنی سے عمیر، برکی سے رمضان، نواب ٹاﺅن سے طاہر، ٹاﺅن شپ سے حماد، ستوکتلہ سے کاشف، داتا دربار سے علی، نولکھا سے محسن، اسلام پورہ سے محمد، نشتر کالونی سے سردار، گارڈن ٹاﺅن سے انیس، لیاقت آباد سے شاہد شادمان سے کاشف اور اشفاق کی موٹر سائیکلیں اور جبکہ ڈیفنس بی سے راشد، اقبال ٹاﺅن سے منیر، گلشن اقبال سے بدر، قلعہ گجر سنگھ سے منظور اور فیصل ٹاﺅن سے ابرار کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن