• news

تشدد کے واقعات افسوسناک ہیں، حکومت ذمہ داریاں نبھائے: فضل الرحمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم انتخابات میں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے جے یو آئی کا ساتھ دے قوم نعروں پر یقین نہ کرے ماضی میںقوم کو نعروں پر ٹرخایا گیا، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے قریب پر تشدد واقعات افسوسناک ہےں نگران حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات کی وجہ سے ملک میں انتخابی مہم اس انداز میں نظر نہیں آرہی ہے جس انداز میں ماضی میں ہو ا کرتی تھی، اب انتخا بی مہم دیواروں ،رکشوں ،گاڑیوں اور ٹی وی پر اشتہارات تک محدود ہوگئی ہے۔ مولانا نے کہا کہ پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں آگ لگی ہوئی غریب عوام اس میں جل رہے ہیں چاروں طرف سے مسائل نے گھیر لیا وطن عزیز مسائلستان بن چکا، انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سر مایہ دار اور جاگیردار طبقہ ہے ان طبقات کو عوام انتخابات میں مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قوم کو بیرونی پالیسیوں سے آزاد کرائے گی اور آزاد خارجہ پالیسی قوم کو دے گی جس میں بیرونی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن