• news

15 افسروں کے تقرر و تبادلے، محکمہ اینٹی کرپشن کے 6 افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 15افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کرتے ہوئے 6 اینٹی کرپشن افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم حیات ٹوانہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ڈی جی خان کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ احمد علی کمبوہ پنجاب کو آپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازیخان تعینات کیا گیا ہے۔ بابر امین بابر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ سرگودھا او ایس ڈی، جاوید اقبال بخاری ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا، گلزار احمد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو او ایس ڈی، عدنان احسن ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملتان کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال، محمد خان رانجھا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو او ایس ڈی، شوکت علی ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی، ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، ناصر محمود ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو او ایس ڈی، معظم اقبال کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان لگایا گیا ہے ناصر اقبال ملک ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد، محمد جہانزیب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کو او ایس ڈی، اشفاق حسین خان ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور، بقاءمحمد جام ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپوسے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن