تیل کی شدید قلت ‘پی ایس او کے پاس دو دن کا سٹاک رہ گیا
اسلام آباد (اے پی اے ) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پاس آئل کی قلت‘ سٹاک صرف دو دن کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا‘ آئی پی پی کے ایک دس رکنی آزاد گروپ نے نگران حکومت کو بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ رقم نہ ملنے کی صورت میں وہ پاور سسٹم فروخت کردیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس او کے پاس فیول سٹاک کی گنجائش صرف دو دن کی رہ گئی ہے۔ دوسری جانب بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیز آئی پی پیز کے پاس فیول کی خریداری کیلئے رقم ختم ہوگئی ہے۔ نگران حکومت نے اگر مناسب اقدامات نہ کئے تو آئندہ تین ماہ میں ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔