عوام ووٹ دیں، اسمبلی میں پہنچ کر مثالی خدمت کروں گی: خواجہ سرا نینا لعل
سرگودھا (ثناءنیوز) صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار خواجہ سرا نےنا لعل نے کہا ہے کہ عوام مجھے ووٹ دیں اسمبلی میں پہنچ کر شہر کی اس طرح خدمت کرونگی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملے گی‘ کرپشن روکنے کےلئے خواجہ سراﺅں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائےں گی‘ قومی خزانے کے ضیاع کو روکنے کےلئے اہم پوسٹوں پر پڑھے لکھے خواجہ سراﺅں کو تعینات کیا جائے گا کیونکہ نہ تو ان کے بچے ہوتے ہےں اور نہ ہی وہ فضول خرچ ہوتے ہےں۔