• news

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین اور نوجوان کی خودکشی

میانوالی+ رجانہ+ گوجرہ (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 2 خواتین اور ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رجانہ میں نامعلوم وجوہ سے عورت نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رانڈھی گھنڈوالی میانوالی کی (ش) نے مبینہ طور پر جھگڑے کی وجہ سے قریبی تھل نہر میں کود گئی۔ تلاش پر اس کا برقعہ اور چپل نہر کے کنارے سے ملے ہیں۔ متوفیہ کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب گھریلو ناچاقی پر دوشیزہ نے فائر مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی چک نمبر 360گ ب کے رہائشی ظفر اقبال کی جواں سالہ بیٹی اقراءنے گھریلو ناچاقی کی بناءپر پسٹل سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رجانہ پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں گوجرہ کے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ نیو پلاٹ 298 روڈ کے ظفر اقبال کے نوجوان 17 سالہ بیٹے تجمل نے مبینہ طور پر اچانک زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے نتیجہ میں اس کی حا لت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لایا گیا جہا ں وہ جانبر نہ ہو سکا جس کی نعش ضروری کارروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ زہر کھانے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے جسے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن