عالمی میڈیا نے مشرف کو گرفتار اور شامل تفتیش کرنے کی بریکنگ نیوز چلائی
لندن + واشنگٹن + مکہ (اے پی اے) عالمی میڈیا میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کو سابق صدر و سابق آرمی چیف پاکستان پرویز مشرف کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت کی خبر بطور بریکنگ نیوز چلائی گئی۔ پرویز مشرف پر پے در پے عدالتی کارروائیاں نہ صرف خود سابق صدر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے لئے باعث حیرت ہیں بلکہ عالمی برادری بھی اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔