• news

پاکستان بار کونسل نے وکلاءکے اغوا اور تشدد کے خلاف کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے وکلا کے اغوا اور تشدد کے خلاف کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید کلب حسین کے مطابق وکلا پر تشدد اور اغوا کے واقعات کے خلاف ہڑتال کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ مجیب الرحمن کیانی کو اغوا کر کے تشدد کیا گیا جو پمز میں زیرعلاج ہیں۔ اس سے پہلے بشارت اللہ کو اغوا کیا گیا جبکہ محمد خان ایڈووکیٹ کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن