گوجر خان: فائرنگ سے تحریک انصاف کے عہدیدار سمیت 2افراد جاں بحق
گوجر خان (نوائے وقت رپورٹ) گوجر خان میں فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار نسیم ایڈووکیٹ سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ دونوں افراد پر موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ہوٹل میں بیٹھے تھے۔ نسیم ایڈووکیٹ کے بھائی بھی کچھ عرصہ قبل قتل ہو چکے ہیں۔