• news

دہشت گرد کچھ دن صبر کریں‘ ہمیں نیا پاکستان بنانے کا موقع دیں: عمران

بہاولپور + رحیم یار خان (نامہ نگاران + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے دہشت گرد کچھ دن صبر کریں، دھماکے بند کر کے ہمیں نیا پاکستان بنانے کا موقع دیں جو نظام مغرب میں ترقی کا باعث ہے وہ یہاں نافذ کیوں نہیں ہو سکتا، ہم بلدیاتی نظام کے ذریعے تبدیلی لائیں گے، میں اصلی شیروں کا شکاری ہوں، سرکس کے شیر جو مرضی کر لیں تبدیلی آ کر رہے گی۔ صدر زرداری نے قوم کے ساتھ جو کیا اسے چھوڑیں، شریف برادران نے بھی اداروں کو تباہ کیا، اپنی فیکٹریوں کو ترقی دی، نوازشریف اتنا نہ ڈریں، مناظرہ کر لیں، گیدڑ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، ہمیں تھانے کچہری اور کرپشن کے نظام کو ختم کرنا ہو گا، لوٹ مار کے لئے زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جا رہا، پٹواری اوپر تک حصہ دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور، صادق آباد، خان پور، مٹھن کوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس ملک کو قائداعظمؒ کا پاکستان بننا چاہئے تھا جو نہیں بنا لیکن ہم پاکستان کو ایک کریں گے۔ پرانی جماعتوں نے 25 سال میں کوئی لیڈر پیدا نہیں کیا، پیپلز پارٹی میں جو بھٹو نہ ہو وہ جماعت کی قیادت نہیں کر سکتا۔ مسلم لیگ (ن) میں بھی شریفوں کا راج ہے، ہم خاندانی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، اس لئے تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنی پارٹی میں انتخابات کرائے اور اس کے انتخابی امیدواروں میں 80 فیصد پہلی بار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ جن جماعتوں نے اقتدار میں آ کر ملک کا نظام تباہ کیا وہ نظام ٹھیک نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب کے تجربے سے اللہ بچائے، میاں صاحب کے تجربے سے ان کی فیکٹریاں تو بڑھ گئیں مگر قوم کا حال برا ہو گیا۔ میاں صاحب جو کام 5 بار اقتدار میں آ کر نہیں کر سکے چھٹی بار کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا آئین کے تحت صوبے بجلی خود پیدا کر سکتے ہیں مسلم لیگ (ن) نے ایسا کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے جو لوٹنا تھا لوٹ لیا، نوازشریف نے اس لوٹ مار میں آصف زرداری کی مدد کی، یہ دونوں باہر سے نورا کشتی کرتے ہیں اور اندر سے بھائی بھائی ہیں، عوام اب انہیں پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کو مناظرے کے لئے پانچ نکات پیش کرتے ہوئے کہا نوازشریف اور ”شوباز“ شریف ہر جلسے میں تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ ملک میں صوبوں کی ضرورت ہے تاہم یہ ایک پیچیدہ مسلہ ہے، صوبے ضرور بنائے جائیں گے لیکن صوبوں کے وسائل پر اخلاص سے کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا نواز لیگ نے اقتدار کی خاطر ریاستی نظام یہ برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا بم دھماکے کرنے والوں کو کہتا ہوں نیا پاکستان بنانے کے لئے موقع دیں، چند دن صبر کر لیں دھماکے بند کئے جائیں، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے دی جائے، کسی کا نام نہیں لیتا سرکس کے شیر کچھ بھی کر لیں تبدیلی آ کر رہے گی، مینار پاکستان پر پنکھا جھلنے والوں نے 5 سال میں خود بجلی پیدا کیوں نہیں کی۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق ہاکی گرا¶نڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پرانی جماعتوں نے 25 برسوں میں کوئی لیڈر پیدا کرنے کی بجائے بچے پیدا کئے دونوں جماعتوں میں جمہوریت کی بجائے بادشاہت قائم ہے مسلم لیگ (ن) میں نام کے آخر میں شریف نہ ہو اور پی پی میں نام کے آخر میں بھٹو نہ ہو تو کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ عمران خان نے نواب صلاح الدین عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ اور ہم مل کر نئے پاکستان کو بنانے جا رہے ہیں میں آپ کی عزت کرتا ہوں کیونکہ بہاولپور کی عوام آپ کی عزت کرتی ہے آپ کھرے اور سچے ہیں آپ کا اور ہمارا نظریہ ایک ہے، نواب صلاح الدین عباسی نے کہا قوم عمران خان کا ساتھ دے کیونکہ عمران جو کچھ کرنا چاہتا ہے ہمارے بزرگوں نے 50 سال پہلے کر کے دیکھا دیا تھا ریاست بہاولپور میں مفت تعلیم اور ہسپتالوں میں مفت علاج ہوتا تھا ہم الیکشن کے بعد بہاولپور صوبے کو بحال کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا میں زرداری کو اس لئے مناظرے کی دعوت نہیں دیتا کیونکہ انہوں نے اقتدار میں نہیں آنا لیکن نوازشریف خدا کے لئے اتنا مت ڈریں اور آئیں ٹی وی پر میرے ساتھ مناظرہ کر کے بتائیں ملک و قوم کی بہتری کے لئے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم اقتدار میں آ کر ضرورت کے مطابق نئے صوبے بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہم اڑھائی برسوں مےں لوڈشےڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کو سستاکر دےں گے۔ ملک مےں ےکساں نظام تعلےم لائےں گے ، اےک غر ےب کا بچہ بھی وز ےر اعظم بن سکے گا، 90 دن مےں کر پشن ختم کر دےنگے نہ خود کھاﺅں گا نہ اپنے رشتے داروں اور اےم اےن ، اےم پی اے کو کھانے دوںگا، جب کر پشن ختم ہو گی تو مہنگائی خود بخود ختم ہو جائےگی۔ مےونسپل سٹےڈےم میاں چنوں، خانیوال اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کبیروالا کے گراﺅنڈ مےں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مےر ے نوجوانو تےار ہو جا ﺅ زبر دست وقت آنےوالا ہے، ہم قائداعظمؒ کا پاکستان بنانے نکلے ہےں، تحرےک انصاف اب شہروں تک محدود نہےں رہی بلکہ تحرےک انصاف کا پےغام گاﺅں گاﺅں تک پہنچ چکا ہے اور اب باشعور کسان جان چکا ہے بارےاں لگانے والے لوگ ان کے مسائل حل نہےں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن