میانوالی بنوں روڈ کی حالت زار
مکرمی! میانوالی بنوں روڈ کو اگر خونیں روڈ کہا جائے تو مبا لغہ نہ ہو گا۔2010کے سیلاب اور گذشتہ شدید بارشوں کی وجہ سے جابجا گڑھے بن گئے ہیں اور اب یہ روڈ ٹریفک کے لئے وہاں جان بن چکی ہے آئے روز حادثات ہورہے ہیں گذشتہ ہفتے حادثہ میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں گذشتہ حکومتوں نے اس روڈ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اس لئے ٹریفک کے لئے نا قابل استعمال ہے اور وبال جان بن چکی ہے ۔ نگران وزیراعلی نجم سیٹھی صاحب کی خدمت میں استدعا ہے کہ خدارا محکمہ شاہرات پنجاب کو حکم صادر کریں کہ وہ فوری طور پر اسکی مرمت کریں ۔(سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)