• news

چمن میں سرجن مبشر احسن کو اغوا کر لیا گیا، ڈاکٹروں کا بائیکاٹ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے چمن سے نامعلوم افراد ڈاکٹر سرجن مبشر احسن کو اغواءکرکے لے گئے، ڈاکٹروں نے احتجاجاً ہسپتالوں میں بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن سے نامعلوم مسلح افراد ڈاکٹر سرجن مبشر حسن کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہسپتال میں سروسز معطل کردیں اور ڈاکٹر عبدالولی خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاءنے ڈاکٹر سرجن مبشر حسن کے اغواءکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ فوری طورپر انہیں بحفاظت بازیاب کرائے بصورت دیگر ہم بلوچستان میں احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹر سرجن مبشر حسن کے اغواءکے خلاف آج سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے چمن ہسپتال کے سرجن مبشراحسن کے اغوا¿ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انہوں نے مغوی ڈاکٹرکی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اغوا¿ کے واقعات کسی طور قابل برداشت نہیں ہیں اور ان گھنا¶نی کارروائیوں میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں لہٰذا پولیس اورانتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن