تحریک انصاف کامیابی کے بعد فوری بلدیاتی انتخابات کرائے گی: حامد خان
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف حلقہ این اے 125 کے امیدوار حامد خان ایڈووکیٹ، پی پی 156 کے امیدوار احسن رشید اور پی پی 155کے امےدوار حافظ فرحت عباس نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی کامےابی کا ڈنگہ پورے پاکستان مےں بج چکا ہے، آزمائے ہوئے لٹےروں کو دوبارہ عوام نہ آزمائےں، کرپٹ ٹولے نے عوام کا جےنا محال کر دےا، پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ کی بدترےن حکمرانی نے ملک اورقوم کا بےٹرا غرق کر دےا ہے تحرےک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے جس کی قیادت اےماندار اور صاف ستھری ہے، عوام 11 مئی کو مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ملکی مسائل کے حل کے لئے عمران خان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی کے بعد فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے گی۔