• news

عوام کی پریشانیوں کا حل اسلامی انقلاب میں مضمر ہے: ظہور احمد وٹو

رائے ونڈ (نامہ نگار) جماعت اسلامی این اے 128 کے امیدوارمیاں ظہوراحمدوٹو نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کا حل صرف اسلامی انقلاب میں مضمر ہے۔ پورے ملک میںجماعت اسلامی کے امیدوار عوام کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔وہ ان خیالات کا اظہار بھوبھتیاں رائیونڈروڈ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کر رہے تھے۔بے شعور ، لاعلم اور مفاد پرست سیاستدانوں نے پاکستان کے نا صرف وقار کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ پاکستان کے کلچر کو بھی تبدیل کیا ہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نااُمیدی اور اندھیروں کا شکار ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن