• news

اناڑی‘ کھلاڑی اور زرداری کا ایجنڈا نوازشریف کا راستہ روکنا ہے: ماجد ظہور

لاہور (خصوصی رپورٹر) پی پی 140 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ماجد ظہور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی متوقع کامیابی کی وجہ سے عمران خان جھوٹے دعوے کر کے قوم کو ورغلا رہے ہیں۔ لیکن زندہ دلان لاہور اور عوام جاگ رہے ہیں۔ وہ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ پاکستان سے دہشت گردی‘ بیروزگاری‘ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے میاں نوازشریف کو ووٹ دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانی انارکلی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ماجد ظہور نے مزید کہا کہ اناڑی کھلاڑی اور زرداری ایک ہو چکے ہیں اور ان کا ایجنڈا بھی ایک ہے اور وہ ایجنڈا میاں نوازشریف کا راستہ روکنا ہے۔ بلا اور تیر کو ووٹ دینا کرپشن اور جھوٹ کے فروغ کا سبب بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن