گولڑہ شریف کے سجادہ نشین کا انتخابات میں جاوید ہاشمی اور غلام سرور خان کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (آئی این پی) دربار عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر غلام جلال الدین گیلانی نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی اور حلقہ این اے 53ٹیکسلا سے غلام سرور خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر مہر علی شاہ اور دربار گولڑہ شریف کے مریدین، معتقدین اور پیروکار مخدوم جاوید ہاشمی اور غلام سرور خان سمیت دیگر حمایت کردہ امیدواروں کو قومی و دینی فریضہ سمجھ کر ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ گولڑہ شریف میں تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی، غلام سرور خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میںصاحبزادہ پیر سید غلام مہر محی الدین گیلانی رومی، پیر سید عبدالخانان، پیر سید جلال الدین، پیر سید عطا الحسن، پیر سید برکت حسین، پیر سید ضیاءالحسن گیلانی، پیر سید اسحاق، پیر سید شاہ صمد، پیر سید اسرار، پیر سید میرید حسن، پیر سید اشتیاق، پیر اختر اور دیگر مریدین موجود تھے۔