مسلم لیگ ن ملک سے اندھیرے ختم کر کے تعلیم کو عام کرے گی: مریم نواز
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم تبدیلی کیلئے تیار ہو چکی ہے اور یہ تبدیلی مسلم لیگ ن ہی لائے گی۔ ملک سے اندھیرے ختم کرے گی اور تعلیم کو عام جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز حلقہ این اے 120 کی یو سی 83 اور 85 میں 15 سے زائد انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ قبل ازیں جب وہ اپنے انتخابی دفتر سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے روانہ ہوئیں تو کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے۔ ریلی میں میاں مرغوب، بلال یٰسین، عائشہ جاوید، سعدیہ ندیم، طاہرہ شاکر، عمران باری، سید عظمت و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔