مشرف نے جھوٹ کا سہارا لیا‘ بینظیر کیس میں پہلی ضمنی مرتب‘ آج پھر تفتیش ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق بینظیر قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی پہلی ضمنی مرتب کر لی گئی۔ ضمنی کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران اکثر سوالات ثبوتوں کے ساتھ کئے گئے۔ مشرف نے تفتیش کے دوران تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جھوٹ کا سہارا لیا۔ پرویز مشرف نے اکثر سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ پرویز مشرف تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔ مشرف بینظیر کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ تھے۔ مشرف نے بینظیر کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ پہلی ضمنی کو پولیس فائل کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ پرویز مشرف سے آج دوبارہ تفتیش ہو گی۔ تفتیش کے بعد پرویز مشرف کے مزید جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کیا جائے گا۔