• news

ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا کوئی سیاست نہیں: کلثوم نواز

لاہور(آئی این پی+خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن اور لوٹ مار ہے، (ن) لیگ اقتدار میں آکر خواتین سمیت تمام طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائے گی۔ گزشتہ روز مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی پارٹی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کا ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ ہم اقتدار میں صرف اور صرف عوام کی خدمت کیلئے آتے ہیں اور پنجاب میں شہبازشریف کی نگرانی میں (ن) لیگ کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں۔ ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہنا کوئی سیاست نہیں سیاسی قائدین کو نازیبا جملوں سے اجتناب کرنا چاہئے مخالفین کچھ بھی کہیں مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن