رحمن ملک کے آزاد الیکشن لڑنے والے ناراض رہنما¶ں کو ”دستبردار“ کرانے کے لئے رابطے
لاہور (سید شعیب الدین سے) پنجاب کی انتخابی مہم کی کمان سونپے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر رحمن ملک نے اپنی پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کو جو آزاد لڑ رہے ہیں الیکشن سے ”دستبردار“ کرانے کیلئے ان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں حکمت عملی ترتیب دیکر ناراض رہنماﺅں کے قریبی دوستوں کو رابطوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ناراض رہنماﺅں کی رحمن ملک سے ملاقات کروائی جائیگی اور ان کو پارٹی میں واپس لانے، انتخابات سے دستبردار کرانے کیلئے پرانے تعلقات اور دوستیوں کا واسطہ دیکر راضی کیا جائیگا۔ ان ناراض رہنماﺅں کو کہا جائیگا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے اقتدار میں واپس آنے پر اکاموڈیٹ کیا جائیگا۔ لاہور کے حلقہ پی پی 154 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے پی پی پی کے سابق زونل صدور پی پی 154 اسلم گڑا اور اسی حلقہ سے (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے امیدوار سروش طاہر سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان رہنماﺅں سے رابطہ سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے اور اسی حلقے سے قومی اسمبلی کے امیدوار خرم لطیف کھوسہ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دونوں امیدوار پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر پی پی 154 سے الیکشن لڑنے والے فیصل میر کے مقابلے پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ فیصل میر ایک سینئر صحافی کے بھائی ہیں۔ اسلم گڑا اس رنج میں الیکشن لڑ رہے ہیں کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا مگر ٹکٹ فیصل میر کو جاری کر دیا گیا۔
رحمن ملک رابطے