• news

مشرف کے اغوا کا خدشہ؟وزارت داخلہ نے انہیں کہیں نہ لے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اغوا کا خدشہ ہے انہیں کہیں نہ لے جایا جائے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو کہیں نہ لے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس پر جاری کیا گیا ہے۔
 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسند انہیں اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ

ای پیپر-دی نیشن