• news

الیکشن کمشن کی پابندی مسترد امیدوار سپورٹرز کے پیسوں سے الیکشن مہم چلانے لگے

لاہور (خبرنگار) انتخابی مہم کے دوران اخراجات کی حد مقرر کئے جانے اور رقم صرف ایک مخصوص اکاﺅنٹ سے خرچ کرنے کی پابندی نے امیدواروں کو مشکل میں ڈالا دیا۔ مگر”سمجھدار“امیدواروں نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا ہے اور اپنی مہم”سپورٹرز“ کے”پیسوں“ پر چلا رہے ہیں۔ ایک سروے میں لاہور سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے بینرز، پوسٹرز، ہولڈنگز ان کے ”سپورٹرز“ کی طرف سے بنوا کرلگائے گئے دکھائی دیئے۔ ہر پوسٹر، بینر، ہولڈنگ پر اسے تیار کروانے والے سپورٹرز کے نام اور تصاویر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں پابندی عائد کی ہے کہ تین فٹ x 9 فٹ کے بینرز، تین فٹ x 5 فٹ کے ہولڈنگز، دو فٹ x تین فٹ کے پوسٹرز لگا سکتا ہے اس سے بڑے لگانے پر”کارروائی“ ہو گی جس کے بعد امیدوار ان پابندیوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ اخراجات کیلئے اراکین قومی اسمبلی پر 15 لاکھ اور صوبائی اسمبلی پر 10 لاکھ کی حد مقرر ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان اب لاﺅڈ سپیکر کی شکایات ملتی ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن