• news

سوات: چیف جسٹس کی 2 لاپتہ افراد دو مئی تک بازیاب کر کے پیش کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے دو افراد کے لاپتہ کیس میں وزارت دفاع، کمشنر سوات، کمشنر مالاکنڈ اور خیبر پی کے حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ دو مئی تک ابراہیم اور ہدایت شاہ کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت میں کہا کہ ان افرادکو عیدالفطر کی رات کو اٹھایا گیا جس قانون کے تحت انہیں اٹھایا گیا وہ ریگولیشن آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔ کسی کا بنیادی حق سلب نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت بھی چارسے پانچ سو افراد حراستی مراکز میں قید ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے میں کہاکہ قانون انتہا پسند عناصر کے لیے بنایا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن