لندن :دہشتگردی کے خلاف متحدہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے تحت مظاہرہ
لندن (این این آئی) ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کے خلاف ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے تحت لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کہاکہ انتہا پسند قوتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں ان جماعتوں کوجمہوریت پسندی، روشن خیالی اوراعتدال پسندی کی بنا پر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ رجعت پسند جماعتوں کوانتخابی عمل میں حصہ لینے کی کھلی چھوٹ دی گئی ۔