• news

سیاسی جماعتوں کی قربانیاں بروقت الیکشن کا تقاضا کرتی ہیں: وزیر قانون

اسلام آباد(اے پی اے+ آئی این پی) نگران وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ انتخابات میں 240گھنٹے باقی ہیں، سیاسی جماعتوں کی قربانیاں نگران حکومت پر قرض ہیں کہ انتخابات بروقت کرائے جائیں، غیر ریاستی عناصر ملک کی تقدیر کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 11مئی کو ہونےوالے انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشکلات کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ سٹیشن ضرور جائیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے آرڈیننس تیار ہے جس پر جلد عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن