برطانیہ کی قیمتی ترین رہائشگاہ سعودی شہری نے خرید لی
کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانیہ کی قیمتی ترین رہائشگاہ سعودی شہری نے خرید لی۔ امت کے مطابق بکنگھم پیلس سے متصل محل 40 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا۔ دنیا کا تیسرا مہنگا ترین گھر ہے۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر قیمتی ولاز بھارت اور فرانس میں ہیں۔ سعودی تاجر نے امریکہ کا سب سے مہنگا گھر بھی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔