ایف سی واپسی کیس: صوبے اور وفاق کا تنازع ہو گیا تھا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرتے: جسٹس جواد
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں ایف سی واپسی کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل وزارت داخلہ عارف لودھی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایف سی کی واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ کراچی سے ایف سی کی 15پلاٹونز واپس بھیجی جا چکی ہیں۔ ابھی ساری ایف سی واپس نہیں کر سکتے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ صوبے اور وفاق کا تنازع ہو گیا تھا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔ ہم فیصلہ کر دیتے ہیں۔