بجلی 1.34 روپے یونٹ مزید مہنگی نیپرا نے منظوری دے دی
اسلام آباد (ثناءنیوز) نےشنل الےکٹرک رےگولےٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی منظوری کا اطلاق نوٹیفکشن کے بعد ہو گا۔ تفصےلات کے مطابق نیپرا میں سماعت کے دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے م¶قف اختیار کیا کہ مارچ کے مہینے میں ڈیزل پر بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 22 روپے فی یونٹ رہی۔ اس کے علاوہ فرنس آئل پر زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صورت میں لاگت میں اضافہ ہوا۔ 23 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہو گئی، 6 ہزار گیگاواٹ بجلی کی پیداواری لاگت 54 ارب سے بڑھ گئی جس کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنےکی اجازت دے دی۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔