جسٹس نجم الحسن کا بطور ریفری جج، شریف برادران کی نیب کیخلاف اپیلوں کی سماعت سے انکار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے بطور ریفری جج، شریف برادران کی نیب کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذوری ظاہر کر دی۔ فاضل جج پر پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے اس کیس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ عدالت پر تحفظات کا اظہار کرنا افسوسناک امر ہے۔ جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بجھوا دی۔ یاد رہے کہ شریف برادران کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز اور اتفاق فا¶نڈری کے خلاف تین ریفرنس دوبارہ کھولنے اور تفتیش کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔